حیدرآباد۔12۔دسمبر (اعتماد نیوز)اے آئی سی سی کے صدر سونیا گاندھی نے کل ہم جنس پرستی پرکل سپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلہ پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ ہم جنس پرستوں کے حقوق کی خلاف ورزی اور شہریوں کے لئے جمہوری آئین کی جانب سے دی گئی آزادی کو نقصان پہونچنے کے مترادف ہے۔ چنانچہ سونیا
گاندھی کی جانب سے آج انکے بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلہ سے انہیں تکلیف ہوئی ہے۔اور حکومت اس فیصلہ پر ریویو یا پٹیشن داخل کرنے سے متعلق غور کر رہی ہے۔ مرکزی وزیر قانون کپل سبل نے بھی سونیا گاندھی کے اس موقف کی ہی تائید کی اور کہا کہ حکومت ہم جنس پرستوں کے حقوق کی حفاظت کرنے کے لئے تمام امکانات پر غور کر رہی ہے۔